Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

کارساز واقعہ: پہلے حادثے کے بعد فرار کی کوشش میں دوسرا حادثہ ہوا، نئی فوٹیج سامنے آگئی

باپ اور بیٹی کی ہلاکت پر خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی
اپ ڈیٹ 23 اگست 2024 03:29pm

کراچی میں کارساز روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کی ہلاکت کے معاملے میں نیا انکشاف ہوا ہے، حادثے سے قبل اسی روڈ پر ملزمہ خاتون نے ایک کار اور موٹر سائیکل سوار کو بھی ٹکر ماری تھی، حادثے کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، جس میں گاڑی کی تباہ شدہ حالت دیکھی جاسکتی ہے۔ پولیس نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

کراچی میں کار ساز روڈ پر ٹریفک حادثے کے بعد آج ٹی وی کے انکشاف نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں، آج ٹی وی نے گزشتہ رات بتایا تھا کہ المناک حادثے سے قبل بھی ملزمہ نتاشا کی گاڑی ڈیمیج تھی۔

المناک حادثے سے قبل کی نئی سی سی ٹی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی، باپ بیٹی کو کچلنے سے قبل ملزمہ نے ایک کار اور موٹر سائیکل سوار کو بھی ٹکر ماری، نئی فوٹیج میں بڑا انکشاف ہو گیا۔

کارساز پر گاڑی کی ٹکر سے باپ اور بیٹی کی ہلاکت کے معاملہ میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے، ملزمہ نتاشا نے اسی روڈ پر پہلے ایک سفید رنگ کی گاڑی کو بھی ٹکر ماری تھی۔

کارساز حادثے میں ملوث دوسری خاتون کون، پولیس کس طرح ملزمہ کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے؟

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید گاڑی سامنے سے آئی تو ملزمہ نے اپنی گاڑی کی رفتار کو کم کیا اور پھر تیزی سے گاڑی چلا دی۔

خاتون کی گاڑی نے سفید گاڑی کے عقبی دروازے کو ہٹ کیا، خاتون نے گاڑی کے پیچھے موجود موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد کو بھی ٹکر ماری، جس سے وہ موٹر سائیکل سمیت گر گئے۔

حادثے کی بعد تیزی رفتاری فرار ہوتے ہوئے اسی روڈ پر آگے جا کر خانون ملزمہ نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو ٹکر ماری جس سے وہ جاں بحق ہو گئے ۔

خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی

علاوہ ازیں ڈی آئی جی ایسٹ اظفرمہیسر کے مطابق کیس کی تحقیقات میرٹ کی بنیاد پر کی جارہی ہیں اور ایس ایس پی ایسٹ انوسٹی گیشن سربراہ مقررکیا گیا ہے جبکہ مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی گئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خون کے نمونوں کی رپورٹ چوبیس گھنٹے میں مل جائیں گی، جس کے بعد کیس میں مزید دفعات لگانے یا نکالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اظفرمہیسر نے کیس کے متاثرہ افراد سے پولیس سے رابطہ کرنے کی درخواست کردی، ملزمہ کہاں سےآئی کہاں جارہی تھی؟تحقیقات کی جارہی ہیں۔

علاوہ ازیں جاں بحق باپ بیٹی کے اہلخانہ سے تعزیت اور کیس سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کرنے کےلئےاعلیٰ پولیس افسران گھر پہنچے۔

واضح رہے کہ 19 اگست کو کراچی میں کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی، حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے تھے، پولیس نے گاڑی چلانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا تھا۔

کارساز حادثے میں موٹر سائیکل سوار عمران عارف اور اس کی بیٹی آمنہ جاں بحق جبکہ 4 شہری شدید زخمی ہوئے تھے، عینی شاہدین نے بتایا تھا کہ جیپ چلانے والی خاتون اپنے حواس میں نہیں تھی۔

حادثے کے بعد مشتعل افراد نے خاتون ڈرائیور کو گھیرا تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر جیپ چلانے والی خاتون نتاشا کو حراست میں لے لیا تھا۔

کارساز حادثے میں جاں بحق باپ بیٹی کی تدفین، علاقے میں سوگ

کراچی: کارساز حادثہ کیس میں اہم پیش رفت، ’ملزمہ کی دماغی حالت بالکل ٹھیک ہے‘

بختاور بھی کارساز حادثے میں ملوث خاتون پر پھٹ پڑیں، ’اسے اپنے کئے پر کوئی پچھتاوا نہیں‘

مبینہ طور پر نشہ کرکے گاڑی چلانے کی تصدیق کے لیے زیر حراست خاتون کا جناح ہسپتال میں طبی معائنہ بھی کرایا گیا تھا۔

بعد ازاں اسی روز کراچی کے علاقے کارساز کے قریب ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

karachi

CCTV footage

Karsaz

Karsaz Road Accident