Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

امریکی انفلوئنسر کو دبئی پولیس سے چھڑ چھاڑ مہنگی پڑ گئی، 3 ماہ قید کی سزا

گرفتاری کے دوران تعاون نہ کرنے اور عوامی املاک کو بھی نقصان پہنچایا، خلیج ٹائمز
شائع 23 اگست 2024 10:29am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

دبئی میں ایک امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اس کے بھائی کو پولیس پر حملہ کرنے پر 3 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سابق ایئر فورس ممبر جوزف لوپیز اور باڈی بلڈنگ مقابلہ کرنے والے اور ان کے بھائی جوشوا کو دبئی پولیس افسران پر مبینہ طور پر حملہ آور ہونے، گرفتاری کے دوران تعاون نہ کرنے اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جوزف لوپیز اور جوشوا دونوں نشے کی حالت میں تھے۔

دبئی میں واٹس ایپ پر نوکری کا جھانسہ دینے کے واقعات میں اضافہ

دبئی میں اسکوٹی شہریوں کے لیے درد سر بن گئی

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سوشل میڈیا انفلوئنسر پر ایک ہزار 428 ڈالر ( پاکستانی تقریباً 40 ہزار) روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ پولیس گاڑی کو نقصان پہنچانے کے جرم میں انہیں دبئی سے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے ان کی گرفتاری کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

تصویر بشکریہ خلیج ٹائمز

24 سالہ جوزف لوپیز کے انسٹاگرام پر ایک لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جنہیں ’مسٹر لوزیانا‘ کا خطاب دیا گیا ہے۔

dubai

US influencer

jailed for police assault