ٹرمپ پر ایک اور قاتلانہ حملے کی دھمکی کے ملزم کی شناخت ظاہر
امریکا میں انتخابات نومبر میں ہوں گے۔ اس سے قبل ہی ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ بھی ہوچکا ہے جس میں وہ بال بال بچے لیکن ان کی پریشانی کم نہیں ہوسکی ہیں اب ایریزونا پولیس ایک شخص کی تلاش میں ہے جس نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی سوشل میڈیا پر دھمکی دی ہے۔
واضح رہے کہ ریپبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے لیے میکسیکو کے ساتھ امریکی سرحد کا دورہ کرتے ہوئے کوچیز کاؤنٹی میں ہیں۔
شیرف کے دفتر نے بتایا کہ 66 سالہ رونالڈلی سیورڈ کے خلاف وارنٹ ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’مذکورہ شخص کی دھمکی سے زیادہ خوفزدہ نہیں ہوں لیکن وہ کام کرنا چاہتا ہوں جو برے لوگوں کے لیے بہت برا ہے‘۔
واضح رہے کہ 5 نومبر کے عام انتخابات سے قبل امیدواروں کے خلاف دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اگست کے اوائل میں ورجینیا کے ایک شخص پر ٹرمپ کی ڈیموکریٹک حریف نائب صدر کملا ہیرس کو دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
اس سے قبل دسمبر میں نیو ہیمپشائر کے ایک شخص کو ریپبلکن صدارتی امیدواروں کو قتل کرنے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
جولائی میں ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں وہ بال بال بچ گئے تھے، گولی کان کو چھو کر نکلی تھی جس میں دو دیگر زخمی اور ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا۔
شوٹنگ کے بعد یو ایس سیکرٹ سروس نے بڑے پیمانے پر جانچ پڑتال کی تھی۔ اس کے نتیجے میں ایجنسی کے ڈائریکٹر نے استعفیٰ دے دیا۔
Comments are closed on this story.