Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھلوال کے قریب موٹروے پر کار سے لاہور کی فیملی کے 4 افراد کی لاشیں برآمد

لاشوں اور کار ڈرائیور عمر قاسم کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا، واقعے کی تحقیقات جاری
اپ ڈیٹ 23 اگست 2024 09:50am

پنجاب کے شہر بھلوال کے قریب موٹروے پر کار سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ڈرائیور نیم بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس کو اطلاع ملی کہ بھلوال کے قریب ایک کار بہت دیر سے کھڑی ہے، موٹر وے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو دیکھا کہ کار کا انجن آن ہے اور اس میں موجود لاہور کے ایک فیملی بے ہوش ہے۔

پولیس نے فوراً ریسکیو عملے کو طلب کیا اور جس نے کار میں موجود لوگوں کو نکالا تو معلوم ہوا کہ تین خواتین سمیت ایک بچہ جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ڈرائیور نیم بیہوش ہے۔

ریسکیو عملے نے کار ڈرائیور عمر قاسم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

بلوچستان: چاغی میں بجلی کے کھمبوں سے بندھی 5 افراد کی لاشیں برآمد

عمر قاسم کو ہسپتال میں طبی امداد دی گئی جس سے اس کی طبیعت بہتر ہوگئی اور پولیس کو بتایا کہ ’ہم سب ایک ہی خاندان کے افراد ہیں اور لاہور سے تعلق ہے‘۔

عمر قاسم کے مطابق ’دوران سفر ایک کار میں موجود ایک خاتون کی طبیعت خراب ہونے لگی تو ایک جگہ رک کر جوس اور دیگر ایشیا خریدیں اور کچھ دیر بعد ہم نے دوبارہ سفر شروع کردیا‘۔

عمر قاسم نے پولیس کو بتایا کہ ’کچھ دور سفر کرنے کے بعد میری طبیعت خراب ہونے لگی تو کار سائیڈ میں پارک کردی اور اس کے بعد مجھے کچھ نہیں معلوم کہ کیا ہوا‘۔

بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے 6 افراد کی لاشیں برآمد

ادھر پولیس کے مطابق گاڑی کی تلاشی کے دوران دو جوس کے چھوٹے پیکٹ اور ادویات ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق ’دونوں جوس کے پیکٹ غیر معارف کمپنی کے تھے اور ایک پیکٹ کی تاریخ تنسیخ گزر چکی تھی۔

پولیس نے عمر قاسم کو طبی امداد کے بعد لاہور منتقل کردیا تاکہ اس کا تفصیلی معائنہ ہوسکے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

ادھر جاں بحق افراد کی شناخت 25 سالہ ثمر، 55 سالہ رومیلہ، 30 سالہ مہر اور 6 سالہ بچہ عون علی کے نام سے ہوئی ہے۔ بدقسمت فیملی میکلوڈ روڈ لاہور کی رہائشی ہے، جو کار نمبر ایل ای ایف 7339 پر لاہور سے اسلام آباد جارہی تھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر وے پر کار سوار فیملی کے چاروں افراد کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ کار سوار 4 افراد کی پر اسرار ہلاکت زہر دینا یا زہر یا کھانہ کھانا قیاس کیا جارہا ہے۔

punjab

Bhalwal

Dead Bodies Found

dead bodies recover