Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور سے کراچی آنے والی عوام ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

واقعے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، ریلوے حکام
شائع 23 اگست 2024 08:28am

لاہور سے کراچی آنے والی عوام ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے حکام کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن پر عوامی ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں پلیٹ فارم ٹوٹ پھوٹ گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ عوام ایکسپریس کی اے سی بزنس کلاس کی بوگی لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 5 پر پٹری سے اتری جبکہ واقعے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم ٹریک اور پلیٹ فارم کا کافی نقصان ہوا۔

پاکستان ریلوے نے عوام ایکسپریس کو 2 سال بعد بحال کردیا

لیاقت پور میں بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کا جوائنٹ کھلنے سے بوگیاں الگ ہوگئیں

ٹرین کی یہاں پلیٹ فارم نمبر 5 پر پھنسی ہوئی بوگیوں کو نکال کر دوسرے پلیٹ فارم پر لگایا گیا لیکن ٹرین کو نئی اے سی بزنس کلاس بوگی نہ مل سکی، آخر کار مسافروں کو اے سی بزنس کلاس کی بجائے دوسری ائیرکنڈیشنڈ بوگی میں بٹھا کر 3گھنٹے سے زائد تاخیر کے بعد کراچی روانہ کیا گیا۔

ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ بوگی کو واپس ٹریک پر رکھنے کا کام شروع کردیا گیا جبکہ 20سے زائد مسافروں کو لوئر اے سی کلاس میں ایڈجسٹ کیا گیا۔

lahore

Train

awam express

train derail

lahore railway station