Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جلسے کی منسوخی پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں، عمران خان سے ملاقات کرکے سچ معلوم کروں گا، بیرسٹر علی ظفر

کل رات ہی جلسہ منسوخ ہوجاتا تو ناراضی نہ ہوتی، بیرسٹر علی ظفر
شائع 22 اگست 2024 10:50pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ جلسے کی منسوخی پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں، کل بانی پی ٹی آءی عمران خان سے ملاقات کرکے سچ معلوم کروں گا۔

بیرسٹر علی ظفر نے آج نیوز کے پروگرام ”نیوز انسائٹ وِد عامر ضیاء“ میں آج اسلام آباد میں جلسہ منسوخ ہونے کے حوالے سے گفتگو کی۔

اسلام آباد جلسہ: ایم این اے اور ایم پی اے سمیت پی ٹی آئی کے درجنوں کارکن گرفتار، جھڑپ کے دوران 8 پولیس اہلکار زخمی

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ جلسے کی منسوخی پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں، جلسے کی منسوخی پر کچھ لوگ ناراض بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت ہے کہ قانون ہاتھ میں نہیں لینا، این او سی کی منسوخی کے بعد بھی جلسے کا فیصلہ ہوا تھا، کل رات ہی جلسہ منسوخ ہوجاتا تو ناراضی نہ ہوتی۔

سوشل میڈیا پر جلسے کی منسوخی کی وجوہات اور علیمہ خان کے اعظم سواتی والے بیان کے حوالے سے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج صبح بانی پی ٹی آئی سے ملاقات شیڈول نہیں تھی، کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے سچ معلوم کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ پرسوں بانی پی ٹی آئی نے جلسے کرنے کا کہا تھا، اس میں کوئی شک نہیں کہ جلسہ منسوخ ہونے سے کنفوژن ہوئی۔

پی ٹی آئی صوابی جلسے میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال، اسلام آباد میں منسوخی پر قیادت تذبذب کا شکار

ان کا کہنا تھا کہ ہماری جلسے کرنے کی اکثر درخواستیں مسترد ہوئیں، کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی جلسے کرے، موجودہ حکومت ہمارامینڈیٹ چراکربیٹھی ہوئی ہے، حکومت ہمارے جلسوں سے گھبراتی ہے۔

PTI jalsa

barrister ali zafar

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

pti jalsa islamabad