Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

بھارتی باشندے سوئیڈن سے نکالے جانے والا سب سے بڑا گروپ بن گئے

2017 کے بعد سے اب تک سوئیڈن کے لیے بھارتی باشندوں کی امیگریشن کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔
شائع 22 اگست 2024 10:21pm

سوئیڈن کے حکام نے بتایا ہے کہ 1998 کے بعد سے اب تک بھارت کے باشندے سب سے زیادہ تعداد میں ملک چھوڑ رہے ہیں۔ سوئیڈن میں آنے والے بھارتی باشندوں کے مقابلے میں وہاں سے جانے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ سالِ رواں کے پہلے نصف کے دوران جن غیر ملکیوں نے سوئیڈن میں رہنا ترک کیا اُن میں سب سے بڑا گروپ بھارتی باشندوں کا ہے۔

بیسویں کے متعدد عشروں کے دوران بھارت کے باشندوں نے سوئیڈن میں محنت، طلبہ اور پناہ گزینوں کی حیثیت سے بسنا شروع کیا۔ بہت سے سوئیڈش گھرانوں نے بھارتی بچوں کو گود بھی لیا۔ یوروپین یونیورسٹی انٹسٹیٹیوٹ کے مطابق اکیسویں صدی کے اوائل میں بہت سے عوامل نے سوئیڈن میں زیادہ سے زیادہ بھارتی باشندوں کو آباد ہونے کی تحریک دی۔

بھارتی باشندے پڑھنے کے لیے بھی سوئیڈن جارہے تھے اور کام کرنے کے لیے بھی۔ نئی دہلی میں سوئیڈش سفارت خانے کے ایک قونصلر پر ارن ولکسٹرام نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ 2022 کے آخر تک سوئیڈن میں آباد بھارتی باشندوں کی تعداد 50 ہزار تھی۔

دو عشروں کے دوران سوئیڈن سے نکلنے والے بھارتی باشندوں کے مقابلے میں وہاں آنے والے بھارتی باشندوں کی تعداد زیادہ تھی۔ سوئیڈن سے نکلنے والوں میں چینی، شامی اور عراقی باشندے نمایاں ہیں۔

سوئیڈن انڈیا بزنس کونسل کے سیکریٹری جنرل اور سی ای او رابن سُکھیا کہتے ہیں کہ سوئیڈن سے بھارتی باشندوں کے نکلنے کی رفتار میں تیزی کے اسباب جاننے کے لیے سال کے ختم ہونے کا انتظار کرنا پڑے گا تاکہ متعلقہ معاملات کو سمجھا جاسکے۔

یاد رہے کہ اس وقت سوئیڈن پہنچنے والے بھارتی باشندوں کی تعداد 2017 سے اب تک کی کم ترین سطح پر ہے۔ جنوری تا جون 2024 کے دوران 2461 باشندے سوئیڈن پہنچے جبکہ گزشتہ برس اِسی مدت کے دوران 3681 بھارتی باشندے سوئیڈن پہنچے تھے۔

مزید پڑھیں :

یورپ جانے والے بھارتی باشندوں کو محتاط رہنے کا مشورہ

بھارت کی خوش حال ترین ریاست کے لوگ دھڑا دھڑ بھارتی شہریت چھوڑنے لگے

اقلیتوں پر مظالم، امریکا سے بھارت کو ’خاص تشویش کا ملک‘ قرار دینے کا مطالبہ

Sweden

Emigration

INDIAN IMMIGRATION

BIGGEST EXODUS IN 25 YEARS