Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ کے فیصلے پر جماعت اسلامی اور جے یو آئی کا یوم تشکر منانے کا اعلان

سپریم کورٹ کا قابل اعتراض پیراگراف حذف کرنا قوم کو مبارک ہو، حافظ نعیم الرحمان
شائع 23 اگست 2024 11:07am

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے سپریم کورٹ کی جانب سے مبارک ثانی کیس میں نظر ثانی فیصلے پر یوم تشکر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا قابل اعتراض پیراگراف حذف کرنا قوم کو مبارک ہو جبکہ جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی) مولانا فضل الرحمان نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے پر آج یوم تشکرمنانے کا فیصلہ اعلان کردیا۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان نے سپریم کورٹ میں مبارک ثانی کیس کے نظر ثانی فیصلے پر ملک گیر یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، نظرثانی فیصلے کے بعد جو بحیثیت مجموعی قوم میں اضطراب موجود تھا اس کا خاتمہ ہوا، قوم کو مبارک ہو، سپریم کورٹ نے فیصلے سے قابل اعتراض پیراگراف حذف کر دیے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کا لازمی جزو ہے اور آئین پاکستان میں موجود شقوں میں کوئی چھیڑ چھاڑ قبول نہیں کریں گے۔

مبارک ثانی کیس فیصلے کو اسلامی نظریاتی کونسل قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، چئیرمین سی آئی آئی

انہوں نے مزید کہا کہ سید مودودیؒ کو قادیانی مسئلے پر کتابچہ لکھنے پر فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی، اس کے باوجود جماعت اسلامی عقیدہ ختم نبوتﷺ کی حفاظت اور نگہبانی کا فریضہ ادا کرتی رہے گی۔

دوسری جانب نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ملی یکجہتی کونسل نے سپریم کورٹ کے متنازعہ فیصلے کو مسترد کیا تھا، نئے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، چیف جسٹس نے مبارک ثانی کیس میں اجتماعیت کا احترام کیا، اب قادیانی بھی متضاد غیر آئینی راستہ چھوڑیں اور اپنے عقائد کے مطابق آئین پاکستان کو تسلیم کرلیں۔

جے یوآئی کا بھی آج یوم تشکرمنانے کا فیصلہ اعلان

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی) نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے پر آج یوم تشکرمنانے کا فیصلہ اعلان کردیا۔

مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کیس میں حتمی فیصلہ دینے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام علما کرام پیش ہوئے اور سپریم کورٹ کو قائل کیا ہے، کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوتﷺ کے خلاف سازش نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر کو قادیانیوں کو کافر قرار دیا گیا تھا، مینارپاکستان پر اسی روز یوم الفتح کے طور پر تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کیس میں نظر ثانی درخواستوں کا فیصلہ سنا دیا

مبارک احمد ثانی کیس: سپریم کورٹ نے دینی مدارس سے معاونت طلب کرلی

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام دینی جماعتوں اور ان کے کارکنان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، چیف جسٹس کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سپریم کورٹ اورپارلیمنٹ کے بھی مشکور ہیں، کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازش نہیں کرسکتی۔

Fazal ur Rehman

Hafiz Naeem ur Rehman

Jamat e Islami

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

Hafiz Naeem

Mubarak Ahmad Sani case

HAFIZ NAEEMUR REHMAN

Mubarak Sani case

jamiat ulema e islam

Mubarak Sani Bail

thanksgiving day