Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں سادہ لباس اہلکاروں کا بزرگ شہری پر تشدد

پولیس افسرکی شکایت پرکارروائی کی،سادہ لباس اہلکار کا دعویٰ
شائع 22 اگست 2024 08:21pm

کراچی شاہ فیصل کالونی میں سادہ لباس اہلکاروں نے ناتھا خان گوٹھ میں بزرگ شہری کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

سادہ لباس اہلکاروں کےتشددسےبزرگ شہری کی حالت غیرہوگئی جس کے بعد علاقہ مکینوں نے اہلکاروں کو گھیر لیا۔

سادہ لباس اہلکار خود کو صوبیدار ظاہر کیا اہلکاروں نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے پولیس افسرکی شکایت پرکارروائی کی ہے ۔ شہری ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسرکے نام پر شہریوں کو بلیک میل کر رہا تھا ۔

ایس ایچ او شاہ فیصل ٹاؤن کا کہا ہے کہ کارروائی انویسٹی گیشن کے عملے نے کی ہے ، واقع کی مزید تفتیش کررہے ہیں۔ کسی اہلکار کو سادہ لباس میں کارروائی کی اجازت نہیں۔

ترجمان کورنگی پولیس کا کہنا ہے کہ بالا افسران کا نام استعمال کرنے پر سخت نوٹس لیا جائےگا۔

karachi

Torture

Karachi Police