کراچی: تھانوں میں رشوت عام، ڈکیتی کےملزم کی رہائی کے عوض 90 ہزار کی رقم کا تقاضہ
کراچی کے تھانوں میں تفتیش کے نام پر رشوت عام ہوگئی، ڈکیتی کےالزام میں رہائی کےعوض 90 ہزار کی رقم کا تقاضہ کیا جانے لگا ۔
شاہ لطیف ٹاؤن تھانےمیں رشوت طلبی کی ویڈیوآج نیوزکوموصول ہو گئی ۔ ویڈیومیں تفتیشی افسر افتخار تنولی کو رشوت مانگتےسناجاسکتاہے اےایس آئی افتخار نے کہا کہ ملزمان کی رہائی کیلئے 50 ہزارروپےبہت کم ہیں، 80 یا 90 ہزار روپے کا بندوست کرلیں
اے ایس آئی نے کہا کہ اوپر والوں کو بھی بتایا ہوا ہے ان کو بھی حصہ دینا ہے، وڈیو میں اے ایس آئی نے پکڑے گئے افراد پر پولیس مقابلے کا الزام لگایا بعد میں خود ہی ان کو بیگناہ بھی قرار دے دیا۔
افتخارتنولی نے 19 اور 20 اگست کی درمیانی شب عبد اللہ گوٹھ سے 3 افراد کوحراست میں لیا تھا۔
دوسری جانب لطیف ٹاؤن تفتیشی افسر کا ملزمان سے رشوت لینے کے معاملے پر ایس ایس پی انویسٹیگیشن ضلع ملیر ظفر صدیق چھانگا نے نوٹس لے لیا۔
ایس ایس پی انویسٹیگیشن ظفر چھانگا نے تفتیشی افسر اے ایس آ ئی افتخار تنولی کو فوری پر معطل کرتے ہوئے ڈی ایس پی انویسٹیگیشن اعظم حیات کو رشوت وصولی کیس کے انکوائری افسر مقرر کر دیا۔
ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے تفتیشی افسر کے معا ملہ کی مکمل رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔
Comments are closed on this story.