Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں کے گورنمنٹ کالج میں لڑکیوں کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد

ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ ادا کرنا ہو گا،انتظامیہ
اپ ڈیٹ 22 اگست 2024 06:52pm

لاہور میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی انتظامیہ نےنیا ڈریس کوڈ نافذ کردیا، ڈریس کوڈ کے مطابق لڑکیوں کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پرپابندی عائد ہو گی۔

انتظامیہ کے مطابق لڑکیاں سادہ ملبوسات دوپٹے کے ساتھ پہنیں، جینز اور ٹی شرٹ پہننے پرپابندی ہو گی جبکہ میل سٹوڈنٹس ڈریس شرٹ اور پینٹ پہنیں گے۔

ڈریس کوڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے تمام اسٹوڈنٹس یونیفارم لازمی پہنیں گے۔

اسٹوڈنٹس یونیورسٹی کی حدود میں آئی ڈی کارڈ لازمی پہنیں گے۔ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

lahore

college