Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

ملک میں وی پی این کو بلاک نہیں کرسکتے، پی ٹی اے حکام

سنیٹر افنان اللہ کی وی پی این بند نہ کرنےکی بات پراجلاس میں قہقے
شائع 22 اگست 2024 05:29pm

اسلام آباد میں قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس جاری ہے ۔ اجلاس میں پی ٹی اے حکام نے کہا کہ انٹرنیٹ بند ہو تو کہاجاتا ہے تو پی ٹی اے بند کرتا ہے ، ا گر کوئی خرابی ہو ہم اُس کو حل کرتے ہیں۔

پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ ایکس ہم نے وزارتِ داخلہ کے کہنے پر بند کیا ہے، کیونکہ ایکس ہمارے ساتھ کو آرڈینٹ نہیں کرتا ۔

پی ٹی اے حکام کی گفتگو پر افنان اللہ نے کہا کہ اگرکوئی چیز بند ہواُس سے ہماراامیج خراب ہوتا ہے، انوشہ رحمان بولیں کہ آپ نے ایکس بند کیا تو کیا ایکس بند ہو گیا ہے ؟ جس پر پی ٹی اے حُکام نے کہا کہ لوگ وی پی این استعمال کرتے ہیں ۔

پی ٹی اے کئ جواب پر انوشہ رحمان نے کہا کہ آپ کو بھی پتا ہے دو منٹ میں وی پی این انسٹال ہوجاتاہے جس ہر پی ٹی اے حُکام نے کہا کہ ہم نے تو وزارتِ داخلہ کے کہنے پر بند کیا ہے ۔

اجلاس میں سینٹر افنان اللہ نے معصومہ انداز میں کہا کہ اب وی پی این نہ بلاک کر دیجئے گا، سنیٹر افنان اللہ کی وی پی این بند نہ کرنےکی بات پراجلاس میں قہقے لگ گئے۔

چئیرپرسن کمیٹی نے کہا کہ ایکس کی بندش پروزارتِ داخلہ سے پُوچھنا چاہیے، جس پر انوشہ رحمان وزارت داخلہ کی ہدایت پر ٹوئٹر بند کیوں نہیں کیا ۔

چیئرپرسن کمیٹی پلوشہ خان پی ٹی اے پر برہم نظر آئیں کہا کہ پی ٹی اے کوئی چیز بھی بلاک نہیں کرسکتی، آپ ہمیں بے وقوف نہ بنائیں۔ آپ ہمیں یہ کیا دکھا رہے ہیں، نام کیوں نہیں لائے؟

Slow Internet

slow internet in Pakistan

Internet down in Pakistan