پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مقدمے سے بری کردیا گیا
عالیہ حمزہ اور وکلا کی طرف سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا
گوجرانوالہ کی انسداد ہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مقدمے سے بری کر دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کے خلاف 9 مئی کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔
عالیہ حمزہ اور وکلا کی طرف سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا جبکہ عدالت نے عالیہ حمزہ کو مقدمے سے بری کر دیا۔
واضح رہے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما عالیہ حمزہ کو تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں ملزمہ نامزد کیا گیا تھا، عالیہ حمزہ پر 9 مئی حملوں کی سازش کا الزام تھا، سرگودھا جیل سے رہائی پر انہیں گوجرانوالہ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
atc gujranwala
9 May
alia hamza
MAY 9 RIOTS
Pakistan Tehreek Insaf (PTI)
9 May Cases
9 may incident
MAY 9 CASES
مقبول ترین
Comments are closed on this story.