Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حضرت داتا گنج بخش کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان

پنجاب سول سیکرٹریٹ اور اس سے منسلک اداروں کیساتھ ساتھ لاہور کے ریجنل ادارے بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے
اپ ڈیٹ 22 اگست 2024 04:56pm

لاہور: حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر حکومت پنجاب نے 26 اگست کو مقامی سطح پرعام تعطیل کا اعلان کردیا۔ پنجاب سول سیکرٹریٹ اور منسلک ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے ۔

حکومت پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے عرس حضرت علی ہجویری، المعروف داتا گنج بخش کی سالانہ تقریبات کے سلسلے میں ایک روزہ سرکاری چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ صرف لاہور ڈسٹرکٹ اور اس کے ماتحت سرکاری محکموں میں عام تعطیل ہوگی جبکہ پنجاب سول سیکرٹریٹ اور اس سے منسلک اداروں کیساتھ ساتھ لاہور کے ریجنل ادارے بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے 26 اگست کی سرکاری تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے تین روزہ عرس کی تقریبات 24 سے 26 اگست تک شیڈول ہیں، لنگر اور مختلف تقریبات کے لیے محکمہ اوقاف کی جانب سے 13.5 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں، جس کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔

میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اوقاف نے تیاریوں کی تفصیلات بتائیں۔ حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر منعقد ہونے والے عرس کا باضابطہ افتتاح 24 اگست کو نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کریں گے۔

خصوصی حفاظتی اقدامات میں 144 سی سی ٹی وی کیمرے، ایک کنٹرول روم، اور 18 ایل سی ڈی اسکرینوں کی تنصیب شامل ہے تاکہ کارروائی کی نگرانی کی جا سکے اور عازمین کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

lahore

Public Holiday