Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیرپور میں 2 گروپوں کے درمیان تصادم، فائرنگ سے 10 سالہ بچہ جاں بحق

دونوں گروپوں میں تصادم دیرینہ دشمنی کے باعث پیش آیا، پولیس
شائع 22 اگست 2024 01:27pm

سندھ کے شہر خیرپور میں 2 گروپوں کے درمیان تصادم ہوگیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

خیرپور کی تحصیل کوٹڈیجی کے علاقے مصری شاہ میں 2 گروپوں میں تصادم ہوگیا، جہاں گولی لگنے سے 10 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا، جس کی شناتخ عباس علی گوپانگ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں میں فضا گوپانگ اور علی مراد شامل ہیں، بچے کے لاش اور زخمیوں کو کوٹڈیجی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمی خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں تصادم دیرینہ دشمنی کے باعث پیش آیا جبکہ پولیس نے فوری طور پر علاقے میں عارضی پولیس پکٹ قائم کردی تاحال اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور نہ ہی کوئی مقدمہ درج ہو سکا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کے واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

firing

sindh

Sindh Police

Child Killed

groups clashes

group clash

khair pur