Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

دبئی میں واٹس ایپ پر نوکری کا جھانسہ دینے کے واقعات میں اضافہ

ملزمان نے ایک خاتون کو اس طرح لوٹنے کی کوشش کی، خلیج ٹائمز
شائع 22 اگست 2024 11:50am

دبئی میں نوکری کا جھانسہ دینے والے چار افراد کو تین ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میں واٹس ایپ پر پارٹ ٹائم جعلی نوکری کا جھانسہ دینے والے 4 ملزمان کو دبئی پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ ملزمان نوکری کی پیشکش کے لیے شہریوں سے رقم وصول کرتے تھے۔

دبئی میں برطانوی سابق نیول افسر جاسوسی کرتے ہوئے پکڑا گی

رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس کو تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ جعلی نوکری کا جھانسہ دینے والے گروپ نے واٹس ایپ پر ایک خاتون کو نوکری کا جعلی اشتہار بھیجا۔ ملزمان نے خاتون سے نوکری کے لیے رقم مانگی اور کہا کہ اسے دوگنا کردیں گے، تاہم ملزمان نے رقم واپس نہ لوٹائی۔

دبئی عدالت کی جانب سے ملزمان کو جعلی نوکری کا جھانسہ اور دھوکہ دہی کے جرم میں انہیں قید کی سزا سنائی، جس کے بعد انہیں ملک بدر بھی کیا جائے گا۔

دبئی حکام نے شہریوں کو اس طرح کے دھوکے بازی کے پیغامات سے محتاط رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایسے موقع پر وہ فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔

dubai

WhatsApp

job scam

accused arrested

4 jailed