Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیٹ مین کی بیوی نے طلاق کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

عدالت نے بین ایفلک سے 60 دن میں تمام جائیداد اور املاک کی تفصیلات طلب کرلیں۔

ہالی وُڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ جینیفر لوپیز نے بین ایفلک سے طلاق کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ طلاق کے کاغذات لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں جمع کرائے گئے ہیں۔

بین ایفلک کو عدالت نے جائیداد اور املاک سے متعلق تمام تفصیلات 60 دن کے اندر جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے بعد ہی عدالت ان کی شادی کے ختم ہونے کی تصدیق کرسکے گی۔

بین ایفلک کی ایک شادی 2018 میں اختتام کو پہنچی تھی جبکہ جینیفر لوپیز کو تین بار طلاق ہوچکی ہے۔ یہ جوڑی اس قدر مقبول رہی ہے کہ اِسے ’بینفر‘ بھی جاتا رہا ہے۔

شادی سے قبل اِن کا رومانس چلا تھا۔ دونوں نے منگنی بھی کی تھی جو 2003 میں ختم ہوگئی تھی۔ دونوں دو سال تک لِو اِن ریلیشن شپ میں رہے جس میں لوگ میاں بیوی کی طرح رہتے ہیں تاہم علیٰحدگی کی صورت میں دونوں ایک دوسرے کے خلاف مقدمہ دائر نہیں کرسکتے۔

دونوں نے 2022 میں شادی کی تھی۔ چند ماہ سے اُن کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی میڈیا کے افق پر ابھری تھیں۔

جینیفر لوپیز نے چوتھی شادی سے پہلے مارچ 2021 میں سابق بیس بال کھلاڑی روڈرگیوز سے منگنی ختم کی تھی۔ جینیفر لوپیز او جانی نووا اور مارک اینتھونی سے بھی شادی کرچکی ہیں۔

بین ایفلک نے 2005 میں جینیفر گارنر سے شادی کی جو 2018 میں ختم ہوئی۔ پچھلی شادیوں سے جینیفر لوپیز اور بین ایفلک کی اولاد ہے۔

court

Jennifer Lopez

Ben Affleck

DIVORCE PAPERS FILED

LOG ANGELES