Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت کی دواساز کمپنی کے پلانٹ میں دھماکے سے 13 افراد ہلاک

آندھرا پردیش کے ضلع اناکا پلی کے ای سائنسیا ایڈوانسڈ سائنسز میں دھماکے کا سبب معلوم نہ ہوسکا۔
شائع 21 اگست 2024 08:21pm

بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کی ایک دواساز کمپنی کے پلانٹ میں دھماکے سے 13 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ ضلع اناکا پلی میں رونما ہوا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈسٹرکٹ کلکٹر وجیا کرشنن نے بتایا ہے کہ ایسائنسیا ایڈوانسڈ سائنسز کے پلانٹ میں ہونے والے دھماکے کا سبب معلوم نہیں ہوسکا۔

40 ایکڑ پر محیط یہ پلانٹ 2019 سے کام کر رہا ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکا دوپہر کے کھانے کے وقت ہوا۔ دھماکے سے لگنے والی آگ پر بہت حد تک قابو پالیا گیا۔

آندھرا پردیش کے اِسی ضلع میں گزشتہ سال ساہتی فارما کے ایک سولوینٹ ری ایکٹر میں لگنے والی آگ سے جھلس کر 2 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Explosion

andhra pradesh

ANAKAPALLI

PHARMA PLANT

SEVEN KILLED

30 INJURED