Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ستمبر میں ہونے والے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس میں پاکستان کا کیس آجائے گا، وزیر خزانہ

آئی ایم ایف کچھ شرائط ہیں، محمد اورنگزیب
شائع 21 اگست 2024 05:12pm

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امید ظاہر کی ہے کہ ستمبر میں ہونے والے آئی ایم ایف کے بورڈ اجلاس میں پاکستان کا کیس آجائے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں میڈیا پر چلنے والے خبروں کے حوالے سے وضاحت کی۔

اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کیلئے تمام ادارے اپنی کوششیں تیز کریں، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ہمارے معاملات مثبت انداز میں آگے بڑے رہے ہیں اور ستمبر میں ہونے والے بورڈ اجلاس میں پاکستان کا کیس ایجنڈے میں شامل ہونے کی امید ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کچھ شرائط ہیں جن کے مطابق اکتوبر سے پہلے ڈیپازٹ پروٹیکشن ترمیمی بل منظور کرنا ضروری ہے اور ہم کمیٹی کی تجویز پر آئندہ ہفتے بل پارلیمنٹ میں پیش کردیں گے۔

بجلی استعمال کرنیوالے 70 فیصد پاکستانی بل نہیں دیتے، ایشیائی بینک

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پا چکا ہے جس کے مطابق عالمی مالیاتی ادارہ 37 ماہ کی مدت میں پاکستان کو 7 ارب ڈالر کا قرض دے گا۔

IMF PAKISTAN

Muhammad Aurangzeb