Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینئر صحافی شہید جان محمد مہر قتل کیس: ایک اور ملزم گرفتار

ملزم ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے میں ملوث ہے، پولیس
شائع 21 اگست 2024 04:57pm

سکھر کے سینئر صحافی شہیدجان محمدمہر قتل کیس میں پولیس نے سہولت کاری کے الزام میں مزید ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

سکھر پولیس نے شہید صحافی جان محمد مہر قتل کیس میں مزید ایک سہولت کار صفدر عرف آندل سومرو کو گرفتار کرلیا ہے ۔

پولیس کے مطابق گرفتارملزم پرشاہ بیلوکچے میں روپوش قاتلوں شیرمحمدعرف شیرل مہر اور جمعو مہر سمیت دیگر ملزمان کی سہولتکاری کرنے انہیں نقد رقم، راشن سمیت اشیائے ضرورت پہنچانے اور مرکزی ملزم کو روپوشی کیلئے چک سے کچے کے علاقے میں نقل مکانی کرنے کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے میں ملوث ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کو موبائل فون ٹریسنگ اور جدید ٹیکنالوجی کے زریعے ٹریس کیا گیا

Murder

Sukkur

Sindh Police

Journalists

Pakistan Journalist killed