لاہور میں دوست کو برقع پہنا کر واردات کروانے والا ساتھیوں سمیت گرفتار
لاہور کے علاقے شاہدرہ میں دوست کو برقع پہنا کر واردات کروانے والا گرفتارہوگیا۔
ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے والد کا دیا ہوا قیمتی موبائل فون بیچنا چاہتا تھا۔ اس کیلئے خود کے ساتھ جعلی واردات کی۔ پولیس نے ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کی اتبدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ کالر نے اپنے ساتھیوں سمیت ملکر واردات کی منصوبہ بندی کی، کالر کو چند روز قبل والد نے قیمتی موبائل فون لیکر دیا تھا۔
پولیس کے مطابق کال کرنے والا نوجوان 3لاکھ مالیت کا موبائل بیچ کرپیسے ہڑپ کرنا چاہتا تھا، موبائل ہڑپ کرنے کیلئے کالر نے 15 پر جھوٹی کال کی اور بتایا کہ برقع پوش سمیت 2 ملزمان میرا موبائل چھین کر فرار ہوئے ہیں۔
پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نےسی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتارہونے پربرقع پوش خاتون بن کرواردات کرنے والا بھی مرد نکلا۔
Comments are closed on this story.