Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن ٹربیونل نے وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کو ڈی نوٹیفائی کردیا

پی بی 36 کے متنازعہ قرار دیے جانے والے 7 پولنگ اسٹشینز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم
شائع 21 اگست 2024 01:58pm

الیکشن ٹربیونل نے وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کو ڈی نوٹیفائی کردیا اور پی بی 36 کے متنازعہ قرار دیے جانے والے 7 پولنگ اسٹشینز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دے دیا۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل کے جسٹس عبداللہ بلوچ نے انتخابی عذرداری کی سماعت کی۔

الیکشن ٹربیونل نے دوران سماعت بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیاء لانگو کے وزارت داخلہ کے قلم دان کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ ضیالانگو کے خلاف حلقہ پی بی 36 سے جے یو ائی کے امیدوار میر سعید لانگو نے الیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذرداری دائر کی تھی۔

سعید لانگو کی جانب سے عذرداری کی پیروی اکرم شاہ ایڈووکیٹ نےکی تھی جبکہ ضیاء لانگو کی جانب سے سلیم لاشاری ایڈووکیٹ نے کی کیس کی پیروی کی تھی۔

بلوچستان

quetta

Election Tribunal

denotify

interior minister balochistan

zia lango