وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی اہلیت کیخلاف دائر درخواست خارج
الیکشن ٹریبونل بلوچستان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی اہلیت کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹربیونل نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی اہلیت سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا۔
جسٹس روزی خان پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سرفراز بگٹی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔
سرکار کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان آصف علی ریکی نے الیکشن ٹربیونل میں کیس کی پیروی کی جبکہ میر سرفراز بگٹی کی جانب سے کیس کی پیروی ممتاز قانون دان سینٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ، جمیل آغا ایڈوکیٹ اور نور جہاں بلیدی ایڈووکیٹ نے کی۔
جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے گذشتہ روز درخواست کی سماعت مکمل کرنے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
سرفراز بگٹی کے خلاف آئینی درخواست نواب زادہ گہرام بگٹی نے دائر کی تھی، جس میں وزیر اعلی سرفراز بگٹی کی اہلیت کو چیلنج کیا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.