Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

غزہ کی سرنگ سے 6 مغوی اسرائیلیوں کی لاشیں برآمد

انٹیلی جنس تجزیہ کے بعد لاشیں ان کے اہل خانہ کو سپرد کردی گئی ہیں، اسرائیلی میڈیا
شائع 21 اگست 2024 11:54am

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے فلسطینی عسکریت پسندوں کے ساتھ لڑائی کے بعد غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں ایک سرنگ سے 6 اسرائیلی مغویوں کی لاشیں نکال لی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق انٹیلی جنس تجزیہ کے بعد لاشیں ان کے اہل خانہ کو سپرد کردی گئی ہیں، لاشیں پیر کی رات ایک سرنگ سے ملی تھیں۔

فوج نے کہا کہ آپریشن کے دوران فورسز نے تقریباً 10 میٹر گہرائی میں ایک سرنگ کی شافٹ برآمد کی جو زیر زمین سرنگ کے راستے کی طرف جاتی تھی جہاں یرغمالیوں کی لاشیں ملی تھیں۔

اسرائیلی حکام نے اس سے قبل کہا تھا کہ منگل کو جن مغویوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، ان میں سے کچھ جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہو گئے۔

منگل کی رات ایک بیان میں فوجی ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری نے کہا کہ چھ افراد اس وقت مارے گئے جب ہماری افواج خان یونس میں آپریشن کر رہی تھیں۔

Palestine

Iran Israel Tension