Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پی سی بی کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پر غلط رپورٹنگ کی وضاحت

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخیں دوبارہ شیڈول کرنے کے بارے میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ پی سی بی
شائع 20 اگست 2024 06:02pm

پی سی بی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پر غلط رپورٹنگ کی وضاحت کردی۔

پاکستان کت کٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخیں دوبارہ شیڈول کرنے کے بارے میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کی تاریخوں میں ممکنہ تبدیلی کے بارے میں خبریں گمراہ کن ہیں.

ترجمان کے مطابق اس بارے میں پی سی بی چیرمین کی بات چیت کو غلط طور پر پیش کیا گیا ہے۔ تینوں اسٹیڈیمز کو وقت پر مکمل کرنا اور چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے، تعمیراتی کاموں کی وجہ سے ڈومیسٹک میچ منتقل ہوسکتے ہیں لیکن اس کا تعلق چیمپینز ٹرافی سے نہیں۔ جو کہ آٹھ ٹیموں کے بین الاقوامی ایونٹ کے طور پر پی سی بی کے لیے ایک ترجیح بنی ہوئی ہے۔

پی سی بی پاکستان کے تین مشہور وینیوز پر عالمی معیار کی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، جو ہمارے پرجوش کرکٹ شائقین کے لیے ایک ناقابل فراموش تجربے کو یقینی بناتا ہے۔

PCB

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Icc Champions Trophy 2025