Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: بارش میں سڑک پر پھسلنے والی اسکوٹی سوار خاتون ڈمپر کی زد میں آکر جاں بحق

23 سالہ لڑکی کی شناخت سارہ کے نام سے کی گئی جو گلشن اقبال شانتی نگر کی رہائشی تھی۔
شائع 20 اگست 2024 05:28pm

کراچی کے علاقے جوہرموڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں اسکوٹی سوار لڑکی جاں بحق ہو گئی۔

جوہر موڑ نعمان ایونیو کے قریب ٹریفک حادثے میں بارش کے سبب پھسلن سے اسکوٹی سوار جوان لڑکی جاں بحق ہو گئی جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

متوفیہ بائک رائیڈر کی شناخت 23 سالہ سارہ دختراقبال کے نام سے کی گئی جو گلشن اقبال شانتی نگر کی رہائشی تھی۔

پولیس کے مطابق کہ متوفیہ بارش کی وجہ سےپھسل کر سڑک پر گر گئی۔ اسی دوران عقب سے آنے والے ڈمپر نے لڑکی کو کچل دیا جس کے باعث لڑکی موقع پر جاں بحق ہو گئی۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر کو تحویل میں لینے کے بعد تھانے منتقل کردیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔

karachi

Accident

Road Accident