Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

کاغذات نامزدگی 28 اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی
شائع 20 اگست 2024 02:53pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی، 28 اگست تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں جبکہ بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ اب 9 اکتوبر کو ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع پرغور کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور متوقع امیدواروں کی درخواست پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 28 اگست تک بڑھا دی۔

اسلام آباد میں 29 ستمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ اب 9 اکتوبر کو ہوگی، الیکشن کمیشن نے تجدید شدہ بلدیاتی انتخابات کا پروگرام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی اسلام آباد میں 29 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کی یقین دہانی

واضح رہے کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی۔

یاد رہے کہ 8 اگست کو الیکشن کمیشن آف پاکستان بلدیاتی انتخابات کا انتخابی شیڈول جاری کردیا تھا۔

اس الیکشن میں اسلام آباد کی 125 یونین کونسلوں میں 10 لاکھ ووٹرز اپنے نمائندے منتخب کرنے کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے، کمیشن نے شہر کے ایگزیکٹو حکام کو کسی بھی ترقیاتی منصوبے کا اعلان کرنے اور کسی مخصوص امیدوار کے حق میں انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے ریاستی وسائل استعمال کرنے سے بھی روک دیا، الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس شیڈول کے اجرا کے بعد اسلام آباد میں اس کی پیشگی منظوری کے بغیر سرکاری افسران اور اہلکاروں کی کوئی ٹرانسفر/ پوسٹنگ نہیں کی جائے گی۔

کمیشن حالیہ برسوں میں دو بار شیڈول جاری کرنے کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں کرا سکا حالانکہ لوکل حکومت کی مدت فروری 2021 میں ختم ہو گئی تھی، الیکشن چھ ماہ کے اندر ہونے چاہیے تھے لیکن الیکشن کمیشن انتخابات کرانے میں ناکام رہا۔

واضح رہے کہ 10 جولائی کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے 29 ستمبر کو اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرادی گئی تھی۔

local bodies election

ECP

اسلام آباد

nomination papers

Municipal elections

Election Commission of Pakistan (ECP)

islamabad by election