Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سے جدہ اور مدینہ کیلئے پی آئی اے پروازوں کے کرایوں میں نمایاں کمی

مسافر 30 ستمبر تک ان ٹکٹوں پر مدینہ اور جدہ کا سفر کر سکیں گے، ترجمان پی آئی اے
شائع 20 اگست 2024 09:34am

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لیے اپنی پروازوں کے کرایوں میں 30 فیصد کمی کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ رعایت کے بعد کراچی سے جدہ اور مدینہ کے یک طرفہ ٹکٹ کی قیمت ٹیکس سمیت 56 ہزار روپے اور واپسی کا ٹکٹ 88 ہزار روپے ہوگا۔

رعایتی ٹکٹ 31 اگست تک دستیاب ہوں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ مسافر 30 ستمبر تک ان ٹکٹوں پر مدینہ اور جدہ کا سفر کر سکیں گے۔ رعایتی کرایوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

PIA Flight

pia fare