Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

ٹرمپ نے ارب پتی ایلون مسک کو ’حکومت میں بڑی پیشکش‘ کردی

اگر ایلون مسک میری پیشکش کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں تو وہ ایسا کرنے کو تیار ہیں، سابق امریکی صدر
شائع 20 اگست 2024 09:29am

صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے مابین حالیہ قربت اور ایک دوسرے کے حق میں بیانات کا عمل کئی سیاسی تجزیہ کاروں کے لیے تعجب کا باعث تھا اور اب قیاس آرائیوں کا سلسلہ اس وقت دم توڑ گیا جب سابق امریکی صدر نے کہا کہ اگر وہ دوبارہ صدر بننے تو ارب پتی ایلون مسک کو کابینہ میں عہدہ پیشکش کرنے کی آفر کریں گے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر ایلون مسک میری پیشکش کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں تو وہ ایسا کرنے کو تیار ہیں۔

ٹرمپ نے ایلون مسک کو ’بہت ذہین آدمی‘ قرار دیا اور کہا کہ میں یقینی طور پرانہیں کابینہ میں اہم عہدہ دوں گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ صدر کے لیے مسک نے ٹرمپ کی حمایت کی تھی۔ ایلون مسک نے ایک قاتلانہ حملے میں بچ جانے کے بعد سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ”ہمت“ کی تعریف کی۔

دونوں نے اس ماہ کے شروع میں ارب پتی پلیٹ فارم ایکس پر دوستانہ گفتگو کی جہاں مسک نے ٹرمپ کی مہم کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مسک کو ٹرمپ انتظامیہ کے تحت مشیر کے کردار یا کابینہ کے عہدے کی آفر کی گئی ہو۔

2016 میں ٹرمپ کے الیکشن جیتنے کے بعد مسک کو ریپبلکن صدر کی دو مشاورتی کونسلوں میں مقرر کیا گیا، جہاں ان کا مقصد ماحولیاتی اور امیگریشن پالیسیوں پر اثر انداز ہونا تھا۔ تاہم، ٹیک ارب پتی نے 2017 میں ٹرمپ کے تاریخی پیرس موسمیاتی معاہدے سے امریکہ کو نکالنے کے فیصلے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔

Donald Trump

Elon Musk

America

TRUMP SEEKS HELP