Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: پسند کی شادی پر لڑکی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش ناکام

ڈولفن پولیس نے سگے باپ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
شائع 20 اگست 2024 08:50am

لاہور میں ڈولفن پولیس نے لڑکی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش ناکام بنادی اور سگے باپ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق سمسانی میں گھریلو ناچاقی اور پسند کی شادی پر باپ نے کزن کے ساتھ مل کر بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق کٹار بند روڈ پر لڑکی کو دریائے راوی میں پھینکتا دیکھ کر مقامی سیکیورٹی گارڈ نے ون فائیو پر اطلاع دی۔ پٹرولنگ پر مامور ڈولفن ٹیم فوری موقع پر پہنچی اور لڑکی کو بچا لیا۔

لڑکی کی شناخت ثانیہ کنول کے نام سے ہوئی ہے۔ لڑکی نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا باپ اسے مارنے کے لیے دریائے راوی میں پھینکنا چاہتا ہے۔ لڑکی کا والد برکت علی اور کزن محمد امین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی و ملزمان کو تھانہ چوہنگ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

lahore

River