Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران نے گلے نہیں لگایا، علیمہ نے شیر افضل کے بیان کی تردید کردی

شیرافضل مروت کو اگر آگے چلنا ہے تو اسے صحیح بات کرنی چاہیے، علیمہ خان
شائع 19 اگست 2024 11:31pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے شیرافضل مروت کے ان دعوؤں کی تردید کردی ہے، جن میں انہوں نے کہا تھا کہ عمران خا نے انہیں گلے لگایا۔

گزشتہ دنوں شیر افضل مروت نے جیل میں عمران خان سے ملاقات کی تھی اور باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ آج تین ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، میں نے ہاتھ ملایا اور بانی پی ٹی آئی نے گلے لگایا، دو طرفہ گلے شکوؤں کا تبادلہ ہوا، بیرسٹر گوہر کے سامنے 22 اگست کے جلسے سےمتعلق ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

حکومت کے خلاف ملک گیر مہم کا جلد اعلان کیا جائے گا، عمر ایوب

اس حوالے سے پیر کو علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحیح بات کرنی چاہیے اس لیے آج میڈیا پر بھی کہہ رہی ہوں، ہم نے بہت کچھ دیکھا ہے اس لیے اب صبر بھی کرتے ہیں، سب گیمیں بند کریں ساری لڑائیاں بند کریں۔

انہوں نے کہا کہ شیرافضل مروت نے کہا جب میں نے ہاتھ ملایا تو بانی پی ٹی آئی نے گلے لگایا، بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت سے صرف ہاتھ ملایا تھا، گلے نہیں لگایا، شیرافضل مروت کو اگر آگے چلنا ہے تو اسے صحیح بات کرنی چاہیے۔

جنرل (ر) فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، عمران خان

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے عوام نے نکل آنا ہے، کسی کو لیڈ کرنے کی ضرورت نہیں، جلسے میں شامل ہونا چاہیے لیکن یہ کہنا کہ وہ کوئی جلسہ کررہے ہیں ایسا نہیں، لوگ بھیڑبکریاں نہیں کہ آپ نے بلانا ہے اور وہ آجائیں۔

Aleema Khan

Sher Afzal Marwat