Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈائریکٹر کے اغوا پر لیبیا کے مرکزی بینک میں کام ٹھپ

مصعب مسالم کو گھر سے اغوا کیا گیا، ملزمان نے گورنر کے استعفے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
شائع 19 اگست 2024 11:14pm

لیبیا کے مرکزی بینک نے اپنے ایک سینیر ڈائریکٹر کے اغوا کے بعد احتجاج کرتے ہوئے کام مکمل طور پر روک دیا ہے۔ بینک کی انتظامیہ نے انتباہ کیا ہے کہ جب تک ڈائریکٹر کو بازیاب نہیں کرالیا جاتا تب تک کام نہیں ہوگا۔

لیبیا کے مرکزی بینک کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر مصعب مسالم کے اغوا پر مرکزی بینک کے ملازمین مشتعل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اصولوں پر سودے بازی نہیں ہوگی۔ مصعب مسالم کی بازیابی تک مرکزی بینک میں کام کاج بند ہی رہے گا۔

مصعب مسالم کو نامعلوم افراد نے اتوار کی صبح اُن کے گھر سے اغوا کیا۔ مرکزی بینک نے بتایا ہے کہ دیگر ایگزیکٹیوز کو بھی اغوا کرنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ گزشتہ ہفتے طرابلس میں لیبیا کے مرکزی بینک کے صدر دفتر کا مسلح افراد نے محاصرہ کیا تھا۔

میڈیا کی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ مصعب مسالم کو اغوا کرنے والوں نے مرکزی بینک کے گورنر صدیق الکبیر کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

LIBYAN CENTRAL BANK

DIRECTOR KIDNAPPED

WORK COMES TO A HALT

MUSAB MASAALIM