Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’اللہ مجھے اس وقت تک موت نہ دے جب تک آپ کو وزیراعظم نہ دیکھ لوں‘، نوجوان کا نواز شریف سے مکالمہ

نواز شریف کو مری میں لوگوں نے سڑک کنارے روک لیا
شائع 19 اگست 2024 09:13pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو مری میں چاہنے والوں نے سڑک کنارے روک لیا، اس موقع پر ایک نوجوان نے نواز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے اللہ مجھے اس وقت تک موت نہ دے جب تک آپ کو وزیراعظم کے طور پر نہ دیکھ لوں۔

نواز شریف کو مری میں لوگوں نے سڑک کنارے روکا اور سیلفیاں لیں۔ نوجوانوں نے نواز شریف سے اپنے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا۔

نواز شریف کو گزرتے دیکھ کر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے ہاتھ ہلائے، جس پر لیگی قائد نے نوجوانوں کو دیکھ کر گاڑی روک لی۔

لیہ سے آئے نوجوان نے نواز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ سر! جئیں گے، مریں گے مگر آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

نوجوان نے نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساری نوجوان نسل آپ کے ساتھ ہے۔

Nawaz Sharif

Murree