Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تلاوت قرآن پر پابندی لگانے والے ڈین کو طلبا نے تلاوت سنائی، ڈین نے دعا بھی کی

رمضان المبارک کے دوران ڈین نے طلبا کیخلاف تادیبی کارروائی کیلئے شوکاز نوٹس بھی جاری کیے تھے۔
شائع 19 اگست 2024 08:35pm

ڈھاکا یونیورسٹی میں تلاوت قرآن پر پابندی لگانے والے فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالبشیر کے دفتر میں طلبا نے پہنچ کر قرآن کی تلاوت کی۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ کے دور میں ڈھاکا یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالبشیر نے اپنے طلباء پر رمضان المبارک میں سرعام قرآن مجید کی تلاوت پر پابندی عائد کی تھی۔

’بنگلہ دیش جیسا حال کریں گے‘ کی دھمکی کئی ملکوں میں مقبول

قرآن پاک کی تلاوت پر پابندی لگانے پر طلبا نے آج ڈین کو گھیر کر آفس میں تلاوت کی ، ان کے لیے ہدایت کی دعا کی اور ان سے استعفیٰ لے لیا۔

طلبا کے مطابق ڈھاکا یونیورسٹی میں ہندو تہواروں اور رنگین محفلوں کی اجازت تھی جبکہ صرف اسلامی مجالس منعقد کرنے پر پابندی تھی۔

حسینہ واجد کے وفاداروں کی برطرفی کا سلسلہ جاری، صفائی مکمل ہونے تک الیکشن نہ کرانے کا فیصلہ

رمضان المبارک کے دوران یونیورسٹی میں محفل قرآن کے پروگرام پر مذکورہ ڈین نے طلبا کیخلاف تادیبی کارروائی کیلئے شوکاز نوٹس بھی جاری کیے تھے جس پر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی تھی۔

bangladesh clash

BANGLADESH RIOTS

BANGLADESH UPDATE

BANGLADESHI PRIME MINISTER