Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں ابھی تک منکی پاکس کی قسم ”کلیڈ ون“ کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزارت صحت

کلیڈ ون ویرئینٹ کلیڈ ٹو کے مقابلے خطرناک علامات کی وجہ سے جانا جاتا ہے
شائع 19 اگست 2024 05:13pm

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ابھی تک منکی پاکس کے ویرئینٹ ”کلیڈ ون“ (Clade I) کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے، گذشتہ ہفتے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے کیس کی شناخت جینوم سیکوینسنگ کے نتیجے میں کلیڈ ٹو ویرئینٹ سے کی گئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2022 سے 2023 کے درمیان ایم پاکس کے کیسز بنیادی طور پر کلیڈ ٹو سے منسلک تھے۔

وزیراعظم کا ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور سرحدوں پر منکی پاکس کی اسکریننگ سخت کرنے کا حکم

یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس (ایم پاکس) وائرس کو دو بنیادی کلیڈز Clade I اور Clade II میں تقسیم کیا ہے، کلیڈ ون ویرئینٹ کلیڈ ٹو کے مقابلے خطرناک علامات کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

عالمی وبا قرار دئے گئے ’منکی پاکس‘ سے بچنا چاہتے ہیں تو ان ممالک کے سفر سے گریز کریں

وزارت قومی صحت کے حکام نے کہا ہے کہ حالیہ طور پر افریقہ میں جاری ایم پاکس وبا کلیڈ ون سے منسلک ہے۔ پاکستان میں ابھی تک کلیڈ ون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت صحت صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہی ہے، عوام کو وبائوں سے محفوظ رکھنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔

Monkey Pox

Monkey Pox cases In Pakistan

MPox

Clade I

Clade II