Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: بے نظیر یونیورسٹی میں ہراسانی کا واقعہ، ڈپٹی ڈائریکٹر کےخلاف درخواست

خاتون لیب اسسٹنٹ کی شکایت پر واقعے کی تحقیقات کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ نے کمیٹی قائم کردی۔
شائع 19 اگست 2024 04:04pm

پشاورکی بے نظیربھٹوشہید یونیورسٹی میں خاتون لیب اسسٹنٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی کے خلاف ہراسانی کی شکایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق خاتون لیب اسسٹنٹ نے یونیورسٹی انتظامیہ کو تحریری شکایت بھجوا دی۔ تحریری شکایت میں کہا گیا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی ہراساں کررہے ہیں جس کے بعد خاتون لیب اسسٹنٹ کی شکایت پر واقعے کی تحقیقات کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ نے کمیٹی قائم کردی۔

ادھر یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق 3 رکنی کمیٹی معاملے کی انکوائری کررہی ہے، انکوائری کے نتائج کے سامنے آنے کے بعد ہی یونیورسٹی ایکٹ اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

peshawar

students