Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پارلیمنٹ ہاؤس سے چوہے پکڑنے کیلئے شکاری بلیوں کی خدمات لینے کا فیصلہ

سی ڈی اے نے چوہے پکڑنے کے لیے انوکھا منصوبہ بنالیا
شائع 19 اگست 2024 03:49pm

پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہوں کی بھرمار کے معاملے پر کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے چوہے پکڑنے کے لیے انوکھا منصوبہ بنالیا۔

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نے چوہے پکڑنے کے لیے شکاری بلیوں کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے 12 لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ بھی مختص کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چوہے کھانے والی شکاری بلیوں کی خدمات لی جائیں گی اور چوہے پکڑنے کے لیے جالی لگی خصوصی کھڑکیاں بھی لگائی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتوں کی سیلنگ کی وجہ سے چوہوں کی بھرمار ہے، چوہے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے مختلف شعبوں میں نقصان پہنچارہے ہیں جبکہ چوہوں نے پارلیمنٹ کے کئی دفاتر میں فائلیں بھی کتر دیں

اس حوالے سے ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہےکہ چوہوں کے خاتمے کے لیے کارروائی سی ڈی اے کرے گا، چوہوں کو پکڑنے کے لیے پورے سال کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

اسلام آباد

parliment house

RAT

parliment house rat

mouse