غزہ کے حق میں کولمبیا کا بڑا اقدام، اسرائیل کو کوئلے کی درآمد روک دی
کولمبیا نے اسرائیل کے لیے کوئلہ کی ترسیل یہ کہہ کر روک دی ہے کہ تل ابیب غزہ پر جو بم برستا ہے اس کی تیاری میں کولمبیا سے درآمد کوئلہ استعمال ہوتا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے کہا کہ ہم سے خریدے گئے کوئلے کو اسرائیل نے فلسطینی بچوں کو مارنے والے بموں میں استعمال کیا جو یہ ناقابل برداشت ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ کولمبیا کا کوئلہ بموں میں استعمال کی وجہ سے اب ان کا ملک اسرائیل کو کوئلہ برآمد نہیں کرے گا۔ خیال رہے کہ اسرائیل اپنی ضرورت کا 50 فیصد کوئلہ کولمبیا سے درآمد کرتا ہے اور گزشتہ برس کے ابتدائی 8 ماہ میں 320 ملین ڈالرز مالیت کا کوئلہ کولمبیا سے خریدا تھا۔
تاہم کولمبیا اپنے کوئلے کے سب سے بڑے خریدار اسرائیل کو اب مزید کوئلہ دینے سے انکار کردیا۔ یاد رہے کہ کولمبیا نے جون میں کوئلے کی برآمد میں کٹوتی کی تھی لیکن اسرائیل کے باز نہ آنے پر اب مکمل طور پر فراہمی بند کردی۔
Comments are closed on this story.