Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

ہمارا کوئی اسٹیڈیم انٹرنیشنل معیار کا نہیں ہے، محسن نقوی

چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پروجیکٹ مکمل کرلیں گے، کام جتنی تیزی سے ہوسکتا ہے ہورہا ہے، پی سی بی چیئرمین
شائع 19 اگست 2024 11:48am

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمارا کوئی بھی اسٹیڈیم عالمی معیار پر پورا نہیں اترتا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف لاہور نہیں تینوں اسٹیڈیم کی تعمیرنو ناممکن تھی، چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پروجیکٹ مکمل کرلیں گے، کام جتنی تیزی سے ہوسکتا ہے ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم میں ٹیم دن رات کام کررہی ہے، قذافی اسٹیڈیم کا ترقیاتی کام جلد مکمل کیا جائے، قذافی اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام ایک چیلنج ہے، ہمارا کوئی بھی اسٹیڈیم عالمی معیار پر پورا نہیں اترتا۔

محسن نقوی نے کہا کہ میچز کا شیڈول آگے پیچھے ہوسکتا ہے، اسٹیڈیمز میں بنیادی اشیا کی فراہمی ترجیح ہے، اپنے کھیلوں کے میدانوں کو عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے، اپنے میدانوں کو دنیا کے بہترین اسٹیڈیمز میں تبدیل کریں گے۔

مزیدپڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم کی شرکت مشکوک

چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

پاکستان

mohsin naqvi