Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

دیامر بھاشا ڈیم پر کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری، 6 جاں بحق

کھائی سے اب تک صرف 2 لاشیں نکالی جاچکی ہیں، گاڑی میں سوار تمام 8 افراد مزدور تھے
اپ ڈیٹ 19 اگست 2024 04:52pm

چلاس میں تھور منیار کے مقام پر گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چلاس میں تھور مینار گندلو کے مقام پر افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا، جب ڈیم کے مزدور کام کے سلسلے میں مزدہ گاڑی میں سوار ہو کر جا رہے تھے، اس دوران گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو آر ایچ کیو اسپتال چلاس منتقل کیا گیا جہاں ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہوگئی۔

چترال میں گاڑی کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

دیربالا میں گاڑی کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

گاڑی میں سوار تمام 8 افراد مزدور تھے، مزدہ ڈرائیور ساجد خان کا تعلق کروڑہ سے ہے جبکہ 2 زخمیوں میں سے ایک کا تعلق تھور اور ایک کا تعلق داریل سے ہے۔

کھائی سے اب تک صرف 2 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ جی بی اسکاوٹس، پولیس اور ٹوریسٹ پولیس امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

گلگت بلتستان

death casualties

chillas

van fall into deep