Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بطور سزا لوڈ شیڈنگ کو جائز قرار دینے کیلئے نیپرا ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

پاور ڈویژن خط غربت کی لکیر سے زندگی گزارنے والے افراد کو ان کے بجلی کے بنیادی حق سے محروم کر دے گا
شائع 19 اگست 2024 09:20am

حکومت نے بطور سزا لوڈشیڈنگ کو جائز قرار دینے کے لیے نیپرا ایکٹ میں نیپرا ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اقدام کا مقصد مجموعی تکنیکی اور تجارتی نقصانات کی آڑ میں ملک بھر میں ریونیو پر مبنی لوڈ شیڈنگ کو قانونی شکل دینا ہے جس کے بعد پاور ڈویژن خط غربت کی لکیر سے زندگی گزارنے والے افراد کو کو ان کے بجلی کے بنیادی حق سے محروم کر دے گا۔

پاور ڈویژن کے مطابق حکومت ملک کے پاور سیکٹر کو درپیش متعدد چیلنجز کے حل کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ گردشی قرضے کا بڑھتا ہوا رجحان اس شعبے اور معیشت دونوں کو مالی طور پر ناقابل عمل بنا رہا ہے۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ گردشی قرضوں میں اضافے کی بڑی وجوہات میں بھاری لائن لاسز، کم وصولیاں اور بجلی کی چوری شامل ہیں۔ ڈسٹری بیوشن کمپنیاں زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں ریونیو کی بنیاد پر لوڈ شیڈنگ کرتی ہیں۔

نیپرا نے بلوں میں قسطوں کی سہولت محدود کر دی

دوسری طرف، مرکزی پول کے لیے بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے رجحان کے پیش نظر، بعض اوقات صارفین تک پہنچانے کے لیے اتنی مہنگی بجلی خریدنا معاشی اور مالی طور پر ناقص ہو جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک کمیٹی نے اپنی تفصیلی رپورٹ 31 جولائی 2024 کو پیش کی۔ کمیٹی نے نہ صرف نیپرا ایکٹ میں بلکہ نیپرا پرفارمنس اسٹینڈرڈز (تقسیم) رولز 2005 میں بھی ترامیم تجویز کی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن نے رپورٹ میں ان سفارشات کی توثیق کی ہے۔ نیپرا ایکٹ اور رولز میں تجویز کردہ سفارشات اور ترامیم کی بنیاد پر قانون سازی کے مقدمات کو نمٹانے کی کابینہ کمیٹی (CCLC) سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان ترامیم کا جائزہ لے اور کابینہ کی منظوری کے لیے ان کی سفارش کرے تاکہ پارلیمنٹ میں آگے غور کیا جا سکے۔

چونکہ نیپرا ایکٹ میں نئے تجویز کردہ اور کارکردگی کے معیارات سی سی ایل سی اور بعد وفاقی کابینہ سے منظور کیے گئے ہیں، انہیں حتمی منظوری کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق فنانس ڈویژن نے پاور ڈویژن سے ریونیو کی بنیاد پر لوڈ شیڈنگ پر مجوزہ ترامیم پر نیپرا اور این ٹی ڈی سی کے خیالات شیئر کرنے کو کہا ہے۔

nepra

پاکستان

federal government

electricity prices

Electricity Relief Package