Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی ایئر شو، 100 افراد شدید گرمی سے نڈھال، 10 کی حالت نازک

کولوراڈو اسپرنگز میں علاقائی ایئر شو دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد جمع ہوئے تھے۔
شائع 18 اگست 2024 11:47pm

امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک ایئر شو کے دوران شدید گرمی کے باعث 100 سے زائد شرکا کی حالت خراب ہوگئی۔

ہیٹ ویو کے ہاتھوں نڈھال ہو جانے والے اِن افراد میں سے 10 کی حالت نازک ہوگئی جنہیں اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔

کولوراڈو اسپرنگز میونسپل ایئر پورٹ پر پائکس پیک ریجنل ایئر شو کو دیکھنے ہزاروں افراد جمع ہوئے تھے۔ موسم گرم تھا اور ہزاروں افراد کے ایک جگہ جمع ہونے سے لوگوں کو گرمی زیادہ محسوس ہوئی۔

کولوراڈو اسپرنگز فائر ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان میں بتایا کہ شدید گرمی سے نڈھال پڑے ہوئے بیسیوں افراد کو ایمرجنسی اسٹاف نے وہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ یہ علاقہ ریاستی صدر مقام ڈینور سے 130 میل دور ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

ہیٹ ویو کے کئی فوائد بھی ہیں، ماہرین نے خوش خبری سُنادی

کیا شدید گرمی جسم میں ٹوٹ پھوٹ کا سبب بنتی ہے؟

شدید گرمی میں ٹھنڈے ٹھنڈے مشروبات کی بہار

Heatwave

EXTREME WEATHER

COLORADO AIR SHOW

100 FELL SICK

10 IN CIRITICAL CONDITION