Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لکی مروت: پولیس موبائل پر حملہ، ایک اہلکار شہید، ایس ایچ او سمیت 3 زخمی

جس وقت موبائل پر حملہ کیا گیا وہ معمول کے گشت پر تھی، پولیس
اپ ڈیٹ 18 اگست 2024 08:42pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

لکی مروت میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کے حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارشہید اور ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس موبائل پر حملے کا واقعہ تھانہ براگی میں پیش آیا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ جس وقت موبائل پر حملہ کیا گیا وہ معمول کے گشت پر تھی۔

چلاس : مسلح تصادم میں 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

پولیس نے حملے میں ایک پولیس اہلکار نثار خان کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں ایس ایچ او شاکر خان سمیت 3 اہلکار زخمی ہوئے۔

حملے کے فورا بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کی گئی۔

باجوڑ میں تبلیغی مرکز کے قریب فائرنگ سے اہم کاروباری شخصیت جاں بحق

خیبر پختونخوا

terrorist attacks

KPK Police