Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چلاس : مسلح تصادم میں 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

دو گروہوں میں مسلح تصادم گاؤں ڈوڈیشال چراگاہ میں پیش آیا
شائع 18 اگست 2024 07:10pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دو گروہوں میں مسلح تصادم گاؤں ڈوڈیشال چراگاہ میں پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں پانچ قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک دو گروپ میں فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری تھا۔

باجوڑ میں تبلیغی مرکز کے قریب فائرنگ سے اہم کاروباری شخصیت جاں بحق

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ڈوڈیشال میں مسلح تصادم روکنے کیلئے روانہ ہوئی۔ ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا تھا کہ تاحال کسی زخمی کو جائے وقوعہ سے نہیں لایا جاسکا۔

اسلام آباد میں غیرملکی شہری کی گاڑی کی ٹکر سے پاکستانی جاں بحق، مقدمہ درج

firing

گلگت بلتستان

group clash