بسکٹ کھانے سے اسکول کے 80 بچوں کی حالت خراب
بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ایک اسکول میں بسکٹ کھانے سے 80 بچوں کی حالت خراب ہوگئی۔ یہ بسکٹ اسکول کی انتظامیہ کے تحت کام کرنے والی کینٹین سے حاصل کیے گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول کی انتظامیہ بسکٹ کے بارے میں وضاحت کرنے سے قاصر ہے۔
جس اسکول کے طلبہ کی حالت بسکٹ کھانے سے بگڑی وہ بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے ضلع چھترپتی سمبھاجی نگر میں واقع ہے۔ یہ ڈسٹرکٹ کونسل کے تحت کام کرنے والا اسکول ہے۔ پولیس کے مطابق اسکول کی کینٹین کو بسکٹ فراہم کرنے والے ادارے کے بارے میں چھان بین کی جارہی ہے۔
اسکول کے 257 طلبہ سے حاصل کردہ نمونوں میں زہر خورانی کے اثرات پائے گئے جبکہ 80 طلبہ کو اسپتال میں داخل کیا گیا تاکہ موثر علاج کیا جاسکے۔ ان طلبہ کو چکر آئے تھے اور پھر اُنہوں نے قے بھی کی تھی۔
اسکول اور اسپتال کی انتظامیہ نے بتایا کہ 73 طلبہ کو طبی امداد دینے کے لیے فارغ کردیا گیا جبکہ 7 طلبہ کو موثر علاج کے لیے اعلیٰ معیار کے اسپتال بھیج دیا گیا۔
Comments are closed on this story.