Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان، کیا پاک بھارت مقابلہ ہوگا

ایونٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی، جس میں بھارتی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی
شائع 18 اگست 2024 05:06pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

دوسرے انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی ملائیشیا کرے گا اور ایونٹ 18 جنوری سے 2 فروری 2025 تک کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی، جس میں بھارتی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔ ڈراز کے مطابق گروپ اے میں انڈیا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور ملائیشیا شامل ہوں گی گروپ بی میں پاکستان، انگلینڈ، آئر لینڈ اور امریکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل ہی بنگلادیشی کیمپ سے بُری خبر آگئی

گروپ سی میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، افریقا کوالیفائر اور سماؤ شامل ہیں جبکہ گروپ ڈی میں آسٹریلیا، بنگلا دیش، ایشیا کوالیفائر اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔

ہر گروپ کی ٹاپ 3 ٹیمیں سپر 6 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی جبکہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 31 جنوری اور فائنل 2 فروری کو ہو گا۔

پی سی بی کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 7 ہوم ٹیسٹ میچوں کیلئے کوکابورا گیندوں کے استعمال کا فیصلہ

بارہ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، گروپ اے اور ڈی کی ٹاپ 3،3 ٹیمیں گروپ 1 اور بی اور سی کی ٹاپ 3،3 ٹیمیں گروپ ٹو میں شامل ہوں گی۔

cricket

PCB

Pakistan Women Cricket