Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

پی سی بی کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 7 ہوم ٹیسٹ میچوں کیلئے کوکابورا گیندوں کے استعمال کا فیصلہ

ڈیوک گیندیں تمام سینئرز ریڈ بال ڈومیسٹک ایونٹس میں استعمال کی جائیں گی
شائع 18 اگست 2024 04:51pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سات ہوم ٹیسٹ میچوں کے لیے کوکابورا کرکٹ گیندوں کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میچوں میں بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ، انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ شامل ہیں۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق ہوم بورڈ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کرکٹ کی گیندوں کے برانڈ کے بارے میں فیصلہ کرے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2024-25 کے سیزن میں استعمال ہونے والی کرکٹ گیندوں کے برانڈز کی تفصیل بھی جاری کی ہے جو ایک اسٹریٹجک قدم ہے، جس کا مقصد کھیل کے معیار کو بڑھانا ہے تاکہ وہ ہوم پلیئنگ کنڈیشنز کی مخصوص ضروریات کے مطابق ہوسکے۔

پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ ڈیوک گیندیں تمام سینئرز ریڈ بال ڈومیسٹک ایونٹس میں استعمال کی جائیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ گراس روٹ لیول اور پاتھ وے کرکٹ میں ایسلائن اور گریز برانڈ کی گیندیں استعمال کرے گا جن میں انڈر 13، انڈر 17 اور انڈر 19 ٹورنامنٹس، اسکولز، یونیورسٹیز کلب اور انٹر ڈسٹرکٹس مقابلے شامل ہیں۔

یہ فیصلہ ڈومیسٹک وینیوز پر گراؤنڈ اور پچ کنڈیشنز کے مکمل تجزیے کے بعد کیا گیا ہے۔

ڈومیسٹک 50 اوورز اور ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے لیے پی سی بی بین الاقوامی معیار کے ساتھ مستقل مزاجی کو برقرار رکھتے ہوئے کوکا بورا کرکٹ گیندوں کا استعمال کرے گا، کیونکہ آئی سی سی ایونٹس سمیت دنیا بھر میں تمام وائٹ بال کرکٹ کوکابورا گیندوں سے کھیلی جاتی ہے۔

cricket

test series

kookaburra ball