Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہانڈری میں پہاڑ کا حصہ سرک کر دریائے کنہار میں گرگیا

مکین خوفزدہ، مکانوں میں دراڑیں پڑ گئیں
اپ ڈیٹ 18 اگست 2024 06:38pm

مانسہرہ کے علاقے مہانڈری میں پہاڑ کا حصہ سرک کر دریائے کنہار میں گرگیا، جس سے پہاڑ کے اوپر موجود بستی کے مکانوں میں دراڑیں پڑگئیں اور علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

خوفزدہ علاقہ مکین حادثے کے ںعد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

پہاڑ دریائے کنہار میں گرنے سے جھیل بننے کے خطرات منڈلانے لگے ہیں۔

مہانڈری میں اٹھارہ روز قبل آنے والے سیلاب سے بنی جھیل کے بند کو بھی نہیں توڑا جاسکا۔

پہاڑ سرکنے کے باعث کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں، 25 مکانات میں دراڑیں پڑ گئی ہیں، جبکہ دریا سے جھیل ختم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ کا کہنا ہے کہ شاہراہ کاغان پر سیاح سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔

Mansehra

mahandri bridge