Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل ہی بنگلادیشی کیمپ سے بُری خبر آگئی

بنگلادیشی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا
شائع 18 اگست 2024 10:20am

بنگلادیش کو پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا، اوپنر محمود الحسن انجری کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم محمود الحسن جوئے پاکستان کے خلاف 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہونے والی 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز سے باہر ہوگئے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیف فزیشن نے کرکٹ ویب سائٹ کرک بز کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں محمود الحسن کے حوالے سے ایک ای میل موصول ہوئی، جس میں کہا گیا کہ ان کی کمر میں چوٹ آئی ہے اور اس کے نتیجے میں انہیں 3 ہفتوں کے لیے آرام دیا جا رہا ہے، کمر کی چوٹ کی وجہ سے محمود الحسن پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی جانب سے ابھی تک محمود الحسن جوئے کے متبادل کا اعلان نہیں کیا گیا ۔

بنگلا دیش کا دورہ پاکستان کیلئے اسکواڈ کا اعلان، حسینہ واجد کے قریبی کھلاڑی بھی شامل

بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی کرکٹرز سے متعلق بڑی خبر آگئی

بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے کئی اہم کھلاڑیوں کا قومی ٹیم میں جگہ بنانا مشکل

یاد رہے کہ 23 سالہ محمود الحسن جوئے بنگلا دیش کی اے ٹیم کا بھی حصہ تھے اور انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان شاہینز کے خلاف 4 روزہ میچ میں حصہ لیا تھا اور فیلڈنگ کے دوران انہیں کمر میں چوٹ آئی تھی اور وہ دوسری اننگز میں بیٹنگ نہیں کر سکے جبکہ انہوں نے شاہینز کے خلاف پہلی اننگز میں 65 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ 30 اگست کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

test series

Bangladesh

Pakistan vs bangladesh

PAK vs BAN

pakistan shaheens