Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اب تک کتنے افغان باشندے پاکستان چھوڑ کر جاچکے؟ اعداد و شمار جاری

پاکستان کے مختلف شہروں سے غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کا سلسلہ جاری
شائع 18 اگست 2024 10:04am

پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 21 جولائی سے 17 اگست تک مزید 32 ہزار 200 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔

افغانستان روانگی کے لیے 674 گاڑیوں میں 732 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 17 اگست 2024 تک مجموعی طور پر 6 لاکھ 91 ہزار 853 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی، تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلاء جاری ہے۔

اسلام آباد

immigrants

Afghan Immigrants

afghan citizen

Illegal Afghan Residents

Illegal immigrants

Illegal Afghan Immigrants

AFGHAN REFUGESS